وینزویلا: ہوائی اڈے پر سانس لینے پر ٹیکس
جمعہ 11 جولائی 2014 21:18
وینزویلا کی خراب معاشی صورتِ حال کی وجہ سے وہاں پر ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں اور سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے اس ٹیکس پر غصے کا اظہار کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق وینزویلا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر مسافروں کے سانس لینے پر فیس وصول کی جا رہی ہے۔وینزویلا کے حکام کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جب بھی ہم فضائی سفر کرتے ہیں تو ہمیں نہ ختم ہونے والے ٹیکس اور اضافی سرچارجز ادا کرنے پڑتے ہیں جن میں مسافروں کا ٹیکس، اضافی ٹیکس اور ایندھن کے محصولات شامل ہیں۔
تاہم ماکویتیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام ان سے ایک قدم آگے بڑھ کر اب مسافروں سے سانس لینے پر بھی 20 امریکی ڈالر لے رہے ہیں۔وینزویلا کی پانی اور ہوائی ٹرانسپورٹ کی وزارت کی جانب سے شائع کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق ہوائی اڈے کے ایئر کنڈیشنگ سسٹم پر آنے والی لاگت کو پورا کرنے کے لیے مسافروں سے فیس موصول کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
وینزویلا کی خراب معاشی صورتِ حال کی وجہ سے وہاں پر ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں اور سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے اس ٹیکس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ریڈیو کے پیش کار ڈینیئل مارٹینز نے ٹویٹ کیا کہ کیا مجھے کوئی سمجھا سکتا ہے کہ ماکویتیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یہ کیا چیز نافذ ہو رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ماکویتیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹوائلٹوں میں پانی نہیں ہے، ایئرکنڈیشنر خراب ہے اور وہاں جگہ جگہ پر آوارہ کتے نظر آتے ہیں اس کے باوجود وہاں اوزون ٹیکس کا نفاذ کیوں کیا جا رہا ہے؟مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.