کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق، 4 ملزمان ہلاک
اتوار 13 جولائی 2014 15:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) امن کو ترسے شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لانڈھی کے علاقے ملت ٹاﺅن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنےسے 21 سالہ عدیل دم توڑگیا۔
لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیاـ قائد آباد میں جمعہ شاہ مزار کے قریب ایک شخص کی لاش ملی۔ گلبہار میں میڈیکل اسٹور پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موت کی واد میں چلا گیا۔کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں بھی ایک شخص کو زندگی سے محروم کردیا گیا۔(جاری ہے)
کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران مقابلے میں داﺅد میمن اور عاصم ڈاڈا مارے گئے۔ ملزمان 20 سے زائد واردتوں میں ملوث اور گینگ وار سے تعلق رکھتے تھے۔دوسری جانب رینجرزنے پرانی سبزی منڈی اور گارڈن میں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق عثمان آباد سے گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم لیاری امن کمیٹی سے ہے۔ پی آئی بی کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.