پاکستان میں تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ، بڑے بریک ڈائون کا خدشہ
پیر 14 جولائی 2014 11:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) رمضان المبارک میں سحرو افطار اور تراویح پر بھی بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں لیکن بجلی بحران حل کرنے کے دعویدار کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ بجلی کی دہائی پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچنے سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
اس وقت بجلی کی طلب 22 ہزار جبکہ پیداوار 14 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن سسٹم 15 ہزار تک بجلی کی پیداوار برادشت نہیں کر سکتا۔ پیداوار کی کمی کے باعث بڑے بریک ڈائون کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ شہروں میں 14 گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔
سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا عذاب بنا دیا ہے۔ جن علاقوں میں ٹرانسفارمرز ٹھیک کام کر رہے ہیں وہاں سسٹم بچانے کے نام پر طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث بڑے بریک ڈائون کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچنے سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت بجلی کی طلب 22 ہزار جبکہ پیداوار 14 ہزار 400 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن سسٹم 15 ہزار تک بجلی کی پیداوار برادشت نہیں کر سکتا۔ پیداوار کی کمی کے باعث بڑے بریک ڈائون کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ شہروں میں 14 گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا عذاب بنا دیا ہے۔ جن علاقوں میں ٹرانسفارمرز ٹھیک کام کر رہے ہیں وہاں سسٹم بچانے کے نام پر طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث بڑے بریک ڈائون کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/228717#sthash.UnnRQv7e.dpuf
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.