لیبیا میں دہشتگردوں کا ایئرپورٹ پر حملہ، 90 فیصد طیارے تباہ
منگل 15 جولائی 2014 13:05
طرابلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دہشتگردوں کی جانب سے ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں 90 فیصد طیارے تباہ ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 2 اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان احمد لمینی نے گزشتہ روز طرابلس ایئرپورٹ پر مسلح افراد کے حملے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے ایئرپورٹ پر حملہ کیا جبکہ متعدد راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں کنٹرول ٹاور اور پارکنگ میں کھڑے 90 فیصد طیارے تباہ ہوگئے، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جاری رہنے والی طویل جھڑپ کے دوران 2 اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
دہشتگردوں کے حملےکے نتیجے میں طرابلس ایئرپورٹ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ حکام کے مطابق طیاروں کی مرمت میں لاکھوں ڈالرزخرچ ہوں گے جبکہ دہشتگردوں نے ایئرپورٹ کی کسٹم بلڈنگ، کنٹرول ٹاور، فیول ٹینکس اورٹرکوں کو بھی تباہ کردیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے طرابلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد اپنے عملے کو فوری طور پر شمالی افریقی ممالک جانے کی ہدایات جاری کردیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.