راولپنڈی،مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، اہلسنت والجماعت کے ضلعی سیکرٹری فنانس راجہ سیف اللہ اورکارکن محمداسلم جاں بحق ،موٹرسائیکل سوارفائرنگ کے بعدموقع سے فرارہونے میں کامیاب
جمعرات 17 جولائی 2014 22:00
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) چکری روڈپرمسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری فنانس راجہ سیف اللہ اورکارکن محمداسلم جاں بحق ہوگئے ،موٹرسائیکل سوارفائرنگ کے بعدموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات حافظ مظہرکے مطابق چکری روڈپرماں بیٹاکانفرنس میں شرکت کے بعدراجہ سیف اللہ اورمحمداسلم واپس گھروں کی جانب جارہے تھے کہ اچانک دومسلح موٹرسائیکل سوارنوجوانوں نے فائرنگ کرکے انہیں شہیدکردیا۔
واقع کی اطلاع فوری طورپرپولیس کودی گئی جس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ادھرفائرنگ کے واقع میں جاں بحق ہونے والے ان افرادکی میتیں ایمبولینس کے ذریعے بے نظیربھٹوہسپتال پہنچائی گئیں جہاں کارکنوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔(جاری ہے)
آخری اطلاعات تک پولیس قانونی کارروائی میں مصروف رہی ۔ادھرایک دوسرے واقع میں عدیل یوسف اپنی ہی سرکاری رائفل صاف کرتے ہوئے چھاتی میں گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیاجسے فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایاگیاجہاں ڈاکٹروں کی سرتوڑکوشش کے باوجودزخمی کانسٹیبل جانبرنہ ہوسکا۔
یہ واقعہ تھانہ آرے بازارکیکے علاقے محبوب سیکرٹریٹ میں پیش آیاجہاں کانسٹیبل عدیل یوسف افطاری سے قبل گھرپہنچاتھااوراپنی سرکاری رائفل میں پھنسی گولی نکالنے کی کوشش میں زخمی ہوگیا۔گولی دائیں جانب سینے کوچڑھتے ہوئے اگلے حصے سے نکل گئی ایس ایچ اوآرے بازارمحمدریاض کے مطابق عدیل یوسف پولیس لائن میں تعینات تھااس کی دوکم سن بچیاں ہیں واقع کی اطلاع پرپولیس حکام بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے بعدازاں عدیل یوسف کی لاش پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.