پنجاب حکومت نے یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ کے نو اضلاع کو حساس قرار دے دیا
ہفتہ 19 جولائی 2014 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) پنجاب حکومت نے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ کے نو اضلاع کو حساس قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روٹس پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی اور موبائل فون سروس بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز ،ڈی سی اوز اور آر پی اوز کوسیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔پنجاب کے 9 اضلاع لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور کو حساس قرار دے دیا گیا۔فیصل آباد اور رحیم یار خان میں رینجرز طلب کی گئی ہے،دیگر حساس اضلاع میں رینجرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.