ملائیشئن طیارہ حادثہ، روس کو ذمہ داری تسلیم کرنا ہو گی، امر یکہ
پیر 21 جولائی 2014 23:35
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اس بات کہ متعدد شواہد موجود ہیں کہ ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز MH17 کو گرائے جانے میں روس بھی قصور وار ہے اور اسے اس حادثے کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مشرقی یوکرائن میں گزشتہ ہفتے مسافر طیارے کو گرائے جانے کے حوالے سے انٹیلیجنس معلومات کے تازہ جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے ماسکو حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے یوکرائن میں سرگرم روس نواز باغیوں کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم مہیا کیا۔
روس اس الزام کو مسترد کرتا آیا ہے اور اس کی طرف سے حادثے کا قصور وار کییف حکومت کو قرار دیا گیا ہے۔حادثے کے حوالے سے تازہ ترین جائزے پر مبنی امریکی انٹیلیجنس کی ایک رپورٹ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر یوکرائنی دارالحکومت کییف میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔(جاری ہے)
جائے وقوعہ سے لاشوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ جان کیری نے کہا کہ کے بقول امریکا نے روسی ساخت کے SA-11 میزائلوں کی علیحدگی پسندوں کو منتقلی کے حوالے سے گفتگو بھی حاصل کر لی ہے۔
جبکہ امریکی حکام نے ایک ایسی ویڈیو بھی دیکھی ہے، جس میں ایک راکٹ لانچر کو واپس روس بھیجا جا رہا ہے اور اس لانچر کی بیٹری سے ایک SA-11 میزائل کم ہے۔ امریکا کو شبہ ہے کہ MH17 کو گرائے جانے میں زمین سے آسمان کی طرف مار کرنے والا اسی طرز کا میزائل استعمال کیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.