راولپنڈی سے مزید تین بھتہ خور گرفتار
منگل 22 جولائی 2014 13:38
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) راولپنڈی میں ایک کاروباری شخص کو بھتے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے سیٹلائٹ ٹاؤن سے تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان افراد کی جانب سے مذکورہ بزنس مین سے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان میں ایک کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جو راولپنڈی کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن کی کمرشل مارکیٹ میں ایک بُک شاپ پر کام کرتا تھا اور اس دکان کے مالک کے ساتھ کچھ اختلافات کی وجہ سے اس نے اس دکان کو چھوڑ کر کسی دوسری شاپ پر کام شروع کردیا۔
رواں سال مئی کے مہینے میں بک شاپ کے مالک کو تحریکِ طالبان پاکستان کے مشتبہ ساتھیوں کی جانب سے بھتے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں، جس میں ان سے دوکروڑ پچاس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور مطالبہ پورا نہ کرنے کی صورت میں انہیں اغوا کی بھی دھمکی دی گئی تھی۔
(جاری ہے)
ایک سینیئر پولیس افیسر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان دھمکیوں کے بعد علاقائی پولیس افیسرز کی طرف سے مذکورہ بزنس مین کے ساتھ گارڈز تعینات کردیے گئے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے موبائل فون کے ذریعے ان بھتہ خوروں کو ٹریس کیا اور نیو ٹاؤن پولیس نے ہفتے کو انہیں گرفتار کرلیا۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.