جمعتہ الوداع کے موقع پر 2ایس پیز کی نگرانی میں 9 ڈی ایس پیز، 38 انسپکٹرز، 40 پٹرولنگ آفیسرز اور460 اضافی وارڈنز تعینات ہونگے ‘ سی ٹی او

بدھ 23 جولائی 2014 16:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)قائم مقام چیف ٹریفک آفیسررانا شجاعت نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے موقع پرجمعہ کی نمازکے اجتماعات کے سلسلے میں ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر واقع مساجد کے ارد گرد ٹریفک کی روانی اور نمازیوں کو پارکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 02ایس پیز کی نگرانی میں09 ڈی ایس پیز، 38 انسپکٹرز،40 پٹرولنگ آفیسرز اور460 ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

شہری کسی بھی مدد کیلئے سٹی ٹریفک ہیلپ لائن 0423-1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔قائم مقام سی ٹی او نے کہا کہ جمعہ الوداع میں شہریوں کی تعداد معمول سے زیادہ ہوتی ہے۔ شہر کی اہم مساجد کے باہر نمازیوں کو پارکنگ کی سہولت مہیا کرنے کیلئے عارضی پارکنگ بھی بنائی گئی ہیں تاکہ آنے والے نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی اپنا رویہ نہایت مہذب اور شائستہ رکھیں۔

لاوارث اشیاء اور مشکوک افرادپر بھی کڑی نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ میں رہیں۔ شہری کسی بھی شکایت یا تجویز کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 0423-1915 پر رابطہ کریں۔ رانا شجاعت نے کہا کہ وارڈنز جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو جمعتہ الوداع کے موقعہ پر پریشانی کا سامنا نہ ہو۔