کراچی، آئی ڈی پیز محب وطن پاکستانی ہیں ،ان کو اکیلا اور بے یارومدد گا ر نہیں چھوڑا جا سکتا،شوکت احمد

بدھ 23 جولائی 2014 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے قا ئمقا م صدر شو کت احمد نے کہا کہ آئی ڈی پیز محب وطن پا کستا نی ہیں ۔ جو کہ دہشتگردوں کی کا روائیوں کی وجہ سے اپنے ہی علا قے میں محصو ر ہو گئے تھے اور آج جب پا ک فو ج کی طر ف سے دہشتگردوں کے خلا ف کا روائی کی وجہ سے یہ لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہIDPs کو اکیلا اور بے یارومدد گا ر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ شو کت احمد نے کہا کہ IDPs کے معاملے میں فیڈریشن اپنی ذمہ داریوں سے آگا ہ ہے۔ کیو نکہ صر ف حکومت ہی اکیلے ان ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر سکتی ۔ اورنہ ہی ہم غیر ملکی NGOsپر پوار انحصار کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ہما رے ملک کا مسئلہ ہے اور ہم ہی اسکو حل کر ینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ پا کستانی جو کہ نیک مقا صد میں خر چ کر نے میں دنیا کی کسی قو م سے پیچھے نہیں ہے ۔

ا سی کی وجہ سے ما ضی میں افغا ن مہا جر ین کا سیلا ب اور قدرتی آفا ت زلزلہ اور سیلا ب وغیر ہ جیسے حالا ت سے نبر دآزما ہو ئے ۔ ایف پی سی سی آئی کے قا ئمقا م چیف نے کہا ہے کہ حکومت نے 572,000رجسٹر ڈ IDPs کی فلا ح وبہود کے لیے کا م شروع کر دیا ہے ۔ اور خو شی کی با ت یہ ہے کہ کرا چی تا خیبر لو گوں نے ان IDPs کے لیے ہر طر ح سے نقد ،غذائی اور غیر غذائی اشیا ء بھیجنا شر وع کر دی ہے ۔

شو کت احمد نے کہا کہ اس قسم کے حالا ت میں بز نس کمیونٹی نے ہمیشہ حکو مت کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔ اور اب IDPs کے معا ملے میں بھی بز نس کمیونٹی اپنا بھر پو ر کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنر ل ریٹا ئرڈ عبد القا در بلو چ کے دور ہ فیڈریشن کے موقع پر IDPs کے چیلنج کو نمٹنے کے لیے ایف پی سی سی آئی میں ایک خصو صی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ جسکے پہلے ہی اجلا س میں کمیٹی کے ممبرا ن نے تر جیحا ت طے کر لی ہیں ۔

اور فنڈ اکھٹا کر نے کے لیے تما م ممبرا ن کے در میان ذمہ داریا ں با نٹ لی گئی ہیں ۔ شو کت احمد نے کہا کہ اس نیک کا م کی ابتدا کمیٹی کے ارکا ن نے پہلے اپنے گھر سے کر دی ہے اور امید ہے کہ ایک خطیررقم اکھٹی ہو نے کے بعد حکو مت کے حوالے کر دی جا ئے گی ۔انہوں نے بز نس کمیونٹی سے کہا کہ وہ اس نیک مقصد میں فیڈریشن کے ساتھ بھر پو ر تعا ون کر یں ۔

متعلقہ عنوان :