متاثرین کے امداد میں بڑے پیمانے پر خرد برد ہوا ہے، تحریک انصاف فاٹا آرگنائزنگ کمیٹی کا الزام، واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کئے جائیں اور لسٹ سے نکالے جانے والے 37292 افراد کو دوبارہ لسٹوں میں ڈال دیا جائے،مشترکہ بیان

بدھ 23 جولائی 2014 21:57

متاثرین کے امداد میں بڑے پیمانے پر خرد برد ہوا ہے، تحریک انصاف فاٹا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف فاٹا آرگنائزنگ کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ متاثرین کے امداد میں بڑے پیمانے پر خرد برد ہوا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کئے جائیں اور لسٹ سے نکالے جانے والے 37292 افراد کو دوبارہ لسٹوں میں ڈال دیا جائے کیونکہ یہ لوگ خود فیملی کے سربراہ ہے ان کو اپنے والدین کے ساتھ فیملی میں شامل کرنا زیادتی ہے ۔

گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فاٹا آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران طارق داوڑ ‘ خلیل الرحمان ‘ ساجد مہمند ‘ امین زادہ آفریدی اور خان رحمان آفریدی نے کہا ہے کہ ایف ڈی ایم اے نے تین تاریخ کو رپورٹ جاری کیا تھا کہ انہوں نے متاثرین میں تین تاریخ تک تین کروڑ روپے مالی امداد کی مد میں تقسیم کئے ہیں جبکہ آٹھ تاریخ کو انہوں نے دوسرے رپورٹ میں کہا کہ انہوں نے 39 کروڑ روپے متاثرین میں تقسیم کردےئے ہیں جبکہ گراؤنڈ پر کچھ بھی نہیں ہے جس کے باعث متاثرین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ زونگ کمپنی کی جانب سے وہاں پر بھیجے گئے اہلکار متاثرین کو 37 ہزار روپے دیتے وقت پانچ سے چھ ہزار روپے کا تقاضہ کرتے ہیں انکار پر ان کو رقم نہیں دی جاتی جس کے باعث متاثرین مجبوراً ان کو رشوت دیتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر متاثرین جنگ کے لئے آواز اٹھائیں گے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے لہٰذا وفاقی حکومت فاٹا میں جاری آپریشنز کو بند کر کے وہاں کے متاثرین کے لئے عید پیکج کا اعلان کرے تاکہ ان کے مسائل حل ہوں ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہاں پر قائم ڈسٹری بیوشن پوائنٹس میں اضافہ اور متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ ان میں پھیلی مایوسی دور ہو سکے ۔