لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا ،گورنمنٹ ہائی سکول حسین والا قصور کے طالب علم اسامہ قمر نے 1076نمبروں کے ساتھ بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ،پاک گیریژن ہائی سکول ننکانہ کے علی حسنین اور کریسنٹ کڈز کیمپس لاہور کی سجیہ اشرف نے 1072نمبروں کیساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ،سوسائٹی پبلک ہائی سکول لاہور کی طالبہ رمیشاء اسلم نے 1071 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،میٹرک کے باضابطہ نتائج کا اعلان کل ہوگا

جمعرات 24 جولائی 2014 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا ۔لاہور بورڈ کے چیئرمین نصرا للہ ورک نے پریس کانفرنس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا ۔ نتائج کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول حسین والا قصور کے طالب علم اسامہ قمر نے 1076نمبروں کے ساتھ بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

پاک گیریژن ہائی سکول ہاوسنگ کالونی ننکانہ صاحب کے علی حسنین اور کریسنٹ کڈز کیمپس علامہ اقبال ٹاؤن کی سجیہ اشرف نے 1072نمبروں کیساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سوسائٹی پبلک ہائی سکول مغلپورہ کی طالبہ رمیشاء اسلم نے 1071 نمبر لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سائنس گروپ بوائزمیں گورنمنٹ ہائی سکول قصور کے اسامہ قمرنے 1076نمبروں کے ساتھ پہلی، پاک گیریژن ہائی سکول ہاوسنگ کالونی ننکانہ صاحب کے علی حسنین دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول نانگل ساہداں شیخوپورہ کے عمیر افتخار 1069نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہے ۔

سائنس گروپ گرلز میں کریسنٹ کڈز کیمپس علامہ اقبال ٹاؤن کی سجیحہ اشرف1072نمبروں کیساتھ پہلی ،سوسائٹی پبلک ہائی سکول مغلپورہ کی طالبہ رمیشاء اسلم 1071 نمبر وں کیساتھ دوسری پوزیشن پر رہی جبکہ چار طالبات نے 1069نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی جن میں ادبستان صوفیا کی ماریہ ،ایجوکیشن سینٹر ہائی سکول کنال بینک کی سمن سہیل ،ایل ڈی اے ماڈل گرلز ہائی سکول جوہر ٹاؤن کی فاطمہ نعیم اورکپس ہائی سکول فارگرلز جوہرٹاؤن کی ماہم نور شامل ہیں۔

آرٹس گروپ بوائز میں گورنمٹ پبلک ماڈل ہائی سکول نین سکھ کے شمروزعلی نے992 نمبروں کے ساتھ پہلی،علامہ اقبال پبلک بوائز ہائی سکول رائیونڈ روڈ قصور کے محمد رضوان نے 988نمبروں کیساتھ دوسری اور ملت پبلک ہائی سکول مناوالاشیخوپورہ کے رضوان علی نے 986نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہے ۔آرٹس گروپ گرلز میں فاروقی گرلرز ہائی سکول کریم پارک لاہور کی طیبہ افضل 1026نمبروں کے ساتھ پہلی ،پاک اینجلز گرلز ہائی سکول پنج پیر کی طیبہ طارق بٹ 1013نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمٹ پاک سٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول شادبا غ کی آمنہ سلیم 1012 کے نمبرو ں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی ۔میٹرک کے سالانہ نتائج کا باضابطہ اعلان کل ( جمعہ ) کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :