حکومت پاکستان اسلامی ممالک کو ساتھ ملاکر فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرے،جماعة الدعوة سندھ

جمعہ 25 جولائی 2014 17:42

حیدرآباد(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) جماعة الدعوة سندھ کی طرف سے یوم فلسطین کے موقع پر سندھ بھر کی مساجد میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خلاف کرتے ہوئے جماعتہ الدعوة کے مرکزی صوبائی رہنماؤں نے اسرائیلی درندگی کے خلاف پرزور مذمت کی انہوں نے کہا حکومت پاکستان اسلامی ممالک کو ساتھ ملاکر فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرے‘ اس مسئلہ کو او آئی سی اور سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی بربریت کے خلاف پوری امت متحد ہو کر آواز بلند کرے انہوں نے کہا قبلہ اول بیت المقدس اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو غاصب اسرائیل سے آزادی دلوانا پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔انہوں نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی حقوق انسانی کی تنظیمیں فلسطینی مسلمانوں پر بدترین ظلم وستم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی مسلمان ہمارے بھائی ہیں ۔ اللہ کا قرآن مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کا حکم دیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت صرف فلسطین تک محدود نہیں اس نے کشمیر میں بھی اڈے بنا رکھے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی انسٹرکٹرز بھارتی فوج کو تحریک آزادی کشمیر کچلنے کی تربیت دے رہے ہیں۔پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

عالم اسلام کے قائدین اپنی ذمہ داریاں نبھائیں یہ فوجیں آخر کس لئے ہیں ؟ یہ عالم اسلام کی حفاظت کے لئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جہاد اور اتحاد کا راستہ اختیار کیا جائے ۔مرکز سعد بن معاذ  میں مفتی عبدالطیف بھاولپوری خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر آج بھی عالم اسلام اور پوری امت مسلمہ نے اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کیا تو صرف فلسطین ہی نہیں تمام مسلمان ممالک ایک ایک کر کے اسلام دشمن طاقتوں کا ہدف بنتے چلے جائیں گے اور کوئی انہیں تحفظ فراہم نہیں کرسکے گا۔

مرکز عبدالرحمان بن عوف  میں جماعتہ الدعوة کے مرکزی قائد کمانڈر نصر جاوید خطاب کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ اسلام دشمن طاقتوں کے عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح متحد ہو جائے کیونکہ اسی میں اس کی بقا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دینی جماعتوں کے قائدین و علمائے کرام کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے اپنا فریضہ ادا کریں۔اسرائیل کی جانب سے ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں لیکن ہیکل سلیمانی نہیں بنے گابلکہ مسجد اقصیٰ آزاد ہو گی۔

نیو سعید آباد سندھ کے مرکزی جامع مسجد میں جماعتہ الدعوة صوبہ سندھ کے امیر فیصل ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے استحکام اور بقا کے لیے فلسطین و کشمیر کو غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔فلطینی پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیرو فلسطین کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ پاکستانی قوم شہدائے فلسطینی وکشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی،بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیرپر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

اس نے ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں اور فلسطینیوں کے عزم میں کمی نہیں آ سکی ۔فلسطینیوں کی تکلیف کا درد پاکستانی اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں۔فلسطین کی آزادی کے سوا کوئی حل قوم قبول نہیں کرے گے۔انہوں نے کہاکہ فلسطین پاکستان کی سا لمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ انہیں کسی صورت اسرائیل کے ظلم و ستم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں فلسطینیوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔