غیر معمولی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کو یکم اگست سے تین ماہ کے لئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چوہدری نثار
جمعہ 25 جولائی 2014 18:57
اسلام آباد (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیر معمولی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں یکم اگست سے تین ماہ کے لئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے وزارت داخلہ نے وزارت دفاع کو ریکوزیشن بھجوا دی ہے ‘ تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست نہیں دی‘ آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔
جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے وزارت دفاع کو باضابطہ طور پر ریکوزیشن بھجوا دی گئی ہے۔(جاری ہے)
فوج یکم اگست سے تین ماہ تک اسلام آباد میں موجود رہے گی اور اس کی تعیناتی سکیورٹی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی‘ پی ٹی آئی کی درخواست موصول ہونے کے بعد اس پر مشاورت کی جائے گی اور وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد تحریک انصاف کو مارچ کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے ممکنہ ردعمل سے بچنے کیلئے ملک بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور صوبائی حکومتوں کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس اور سکیورٹی اداروں کو تیار رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.