ساہیوال پولیس کے اپنے ہی اہلکاروں کیخلاف کارروائی، 88 افراد کیخلاف فائلیں خورد برد کرنے پر مقدمات درج کر لئے گئے

جمعہ 25 جولائی 2014 22:36

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پولیس ساہیوال نے اپنے ہی 5سب انسپکٹر وں اور 1اے ایس آئی سمیت 88افراد کے خلاف مختلف مقدمات کی فائلیں خورد برد کرنے پر مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے انسپکٹر عبد الباسط کی مدعیت میں سب انسپکٹر مقصود وغیرہ 13ملزمان ،پولیس تھانہ سٹی نے انسپکٹر عابد صغیر کی مدعیت میں سب انسپکٹر ریاض وغیرہ 16ملزمان ، پولیس تھانہ غلہ منڈی نے انسپکٹر افتخار احمد کی مدعیت میں سب انسپکٹر طاہر حسین وغیرہ 16ملزمان ، پولیس تھانہ فتح شیر نے سب انسپکٹر ساجد حسین کی مدعیت میں سب انسپکٹر محمد منشاء وغیرہ 18ملزمان ، پولیس تھانہ نورشاہ نے محمد عارف سب انسپکٹر کی مدعیت میں ماجد اشفاق سب انسپکٹر وغیرہ 9ملزمان ، پولیس تھانہ ہڑپہ نے طاہر وحید انسپکٹر کی مدعیت میں بشیر احمد اے ایس آئی وغیرہ 16ملزمان کے خلاف فائلیں خرد برد کرنے پر مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :