یونس خان نے کپتانی کا خیال دل سے نکال پھینکا
ہفتہ 26 جولائی 2014 14:08
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹمسمین کا کہنا ہے کہ مصلحت پسندی کا راستہ نہ اختیار کرنے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہوکرقیادت چھوڑی، اپنے مزاج کو دیکھتے ہوئے لگتا تھا کہ ذمہ داری سے انصاف نہیں کر پاؤں گا، ورلڈ کپ میں یادگار پرفارمنس کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہا کہ اپنی کپتانی کے دور میں میڈیا کے دوستوں کو فون کرکے کہتا رہا کہ فلاں کھلاڑی میری ٹیم کا حصہ ہے، اسے نہ چھیڑیں تاکہ وہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دے سکے، شائد اسی دوران مجھ سے غلطیاں ہوئیں اور چند مستحق پلیئرزکے ساتھ نا انصافی ہوگئی، اسی لیے مجھ سے کپتانی چھن گئی، مجھے لگتا تھا کہ کسی معاملے میں مصلحت پسندی سے درمیانہ راستہ نکالنے کا عادی نہیں، میرا مزاج ایسا ہے کہ قیادت نہیں کرپاؤں گا۔
(جاری ہے)
یونس خان نے کہا کہ خواہش ہے میگا ایونٹ پاکستان جیتے اور اس میں میرا عمران خان، جاوید میانداد یا انضمام الحق کی طرح کوئی یادگار کردار ہو۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر کمزور نہیں، ضرورت سے اس امرکی ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنا کردار سمجھے اور اس سے انصاف کرنے کیلیے پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ یونس خان نے کہا کہ نمبر3پر بیٹنگ کرنے والے کا خلا موجود تھا، میں نے یہ پوزیشن ایک چیلنج سمجھ کر قبول کرلی، پرفارمنس دکھائی اور عزت بھی ملی، اب بھی مینجمنٹ سے درخواست ہوگی کہ مجھے اسی نمبر پر بھیجا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل بہتر بنانے کیلیے ملک میں انٹرنیشنل مقابلوں کی بحالی ضروری ہے، دوسری صورت میں ڈومیسٹک سیزن کا انعقاد انتہائی منظم انداز میں کرکے اس خلا کو پُر کرسکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.