سلمان خان نے مداح کو جھڑکنے پر اپنے ہی محافظ کو تھپڑ دے مارا

ہفتہ 26 جولائی 2014 16:48

سلمان خان نے مداح کو جھڑکنے پر اپنے ہی محافظ کو تھپڑ دے مارا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2014ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان فلم انڈسٹری میں اپنے مداحوں کو اہمیت دینے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا جب ان کے محافظ نے ان کے ایک مداح کو جھڑکا تو سلمان خان نے اپنے محافظ کو تھپڑ رسید کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اس موقع پر ان کے چاہنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

سلمان خان اپنے مداحوں کو آٹو گراف دے رہے تھے اور ان کے ساتھ تصویریں بنوا رہے تھے کہ ان کے ایک مداح نے دبنگ اداکار کے قریب آنے کی کوشش کی تو سلمان خان کے محافظ نے اسے پکڑ کر علیحدہ کر دیا اور اس کا ہاتھ جھڑک دیا جس پر سلمان خان کو غصہ آگیا اور انھوں نے سب کے سامنے اپنے محافظ کو ایک تھپڑ رسید کردیا۔

سلمان خان نے اس موقع پر سب کو خبردار بھی کیا کہ اگر کسی نے بھی میرے مداحوں کے ساتھ بدتمیزی کی تو اس کے نتائج بھی سنگین ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :