عید الفطر کس رویت کے فیصلے کے مطابق منائیں؟ عمران خان شش و پنج میں مبتلا
اتوار 27 جولائی 2014 23:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عید الفطر بنوں میں وزیرستان متاثرین کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے لیکن عمران خان اس وقت شدید شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ وہ عید "کس" رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق منائیں۔ بنوں کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے کل عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے اسی لئے کل بنوں میں عیدالفطر منائی جائے گی۔
جبکہ سرکاری طور پر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا جس میں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔عمران خان
اس سے قبل اعلان کر چکے ہیں کہ وہ عید بنوں میں مقیم شمالی وزیرستان کے مہاجرین کے ساتھ منائیں گے، اب سوال یہ ہے کہ وہ کس دن عید کی تقریب میں شریک ہوں گے!. اس سلسلے میں جب تحریک انصاف کی قیادت سے اُردو پوائنٹ نے خان صاحب کے بنوں میں جانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے واضح جواب نہیں دیا، اور صرف یہی کہا کہ عمران خان نے عید وزیرستان متاثرین کے ساتھ منانے کا اعلان کیا تھا اور وہ عید متاثرین کے ساتھ ہی منائیں گے۔(جاری ہے)
عمران خان
جو بھی فیصلہ کریں گے انکے لئے بہت اہم ہوگا، کیونکہ عید سے پہلے عید منانے پر بہت سے لوگ ان پر تنقید کریں گے، اور پاکستان کے رویت ہلال کے مطابق عید منانے پر بنوں کے متاثرین بُرا منائیں گے کہ عمران خان نے عید اُنکے ساتھ نہیں منائی، بلکہ اگلے دن تشریف لائے ہیں.عمران خان
کا آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منانے کا فیصلہ انتہائی قابل تعریف ہے، اور اُمید ہے کہ دیگر سیاسی جماعتیں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ نواز، اور اے این پی بھی ان آئی ڈی پیز کو عید کے موقع پر یاد رکھیں گے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.