لانگ مارچ پر حکومت سے 'ڈیل' کی تردید
پیر 28 جولائی 2014 15:26
بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے 14 اگست کے لانگ مارچ پر حکومت سے ممکنہ ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مارچ ملک کی تاریخ بدل دے گا۔
عمران خان عید الفطر منانے کے لیے بنوں میں شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کے کیمپ پہنچے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے متاثرین کو سندھ اور پنجاب میں جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صوبے کی جانب سے آئی ڈی پیز کو روکنا غیرآئینی ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کےمشکل وقت میں ان ساتھ کھڑے ہیں اوران کی بحالی کےلیے جو کچھ ہو سکا کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی طاقت لانگ مارچ کو نہیں روک سکتی اور چودہ اگست کو لوگوں کا سمندرنکلےگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 14 اگست کوتاریخی مارچ ہوکررہےگا اور لانگ مارچ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران دھاندلی چھپانے کے لیے فوج کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے عمران خان کے بیان سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اورنفرت پرمبنی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی متاثرین کے آنے جانے پرکوئی پابندی نہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ دہشت گردوں کوللکارسکیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے تیار ہے اس لیے انہیں مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔
انھو ں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر اہم ایشوز پر اجلاس ہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.