کراچی، میٹرک کے صاف و شفاف اور قبل از وقت نتائج کے اجراء پر بورڈانتظامیہ کو ایپکا کی مبارکباد

پیر 28 جولائی 2014 15:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) ایپکا میٹرک بورڈ کے منتخب نمائندوں نے چیئرمین بورڈ فصیح الدین خان،سیکریٹری مسز حور مظہر، ناظم امتحانات نعمان احسن اور ان کی پوری ٹیم کو میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج برائے۲۰۱۴کے صاف شفاف اور قبل از وقت اعلان پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

میٹرک بورڈ کے ملازمین نے ماہ رمضان میں روزے کے باوجود جس طرح دن رات انتھک محنت کرکے قبل از وقت نتائج کے اعلان کو یقینی بنایا ایپکا کے نمائندوں نے ان کی خدما ت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :