پاکستانی کھلاڑیوں پر ممبئی کے دروازے بدستور بند،انتہاء پسند ہندوؤں کے حملو ں کا خوف ‘ پاکستانی کبڈی کھلاڑیوں کو ممبئی میں کھیلنے سے روک دیا گیا
جمعہ 1 اگست 2014 17:01
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) انتہاء پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے خوف سے پاکستانی کبڈی کھلاڑیوں کو ممبئی میں کھیلنے سے روک دیا گیا۔پروکبڈی لیگ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شیوسینا سمیت دیگر کئی ہندو جماعتیں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارت میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی سخت مخالف رہی ہیں، ریاست مہاراشٹرا میں ان تنظیموں کا کافی وسیع نیٹ ورک ہے اس لیے ہم نے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پڑوسی کھلاڑیوں کو یہاں ہونے والے میچز میں حصہ نہیں لینے دیا، آفیشل کا کہنا تھا کہ پڑوسی پلیئرز کولکتہ میں شیڈول مقابلوں میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
یادرہے کہ پاکستان کے 6 کھلاڑیوں نے 27 جولائی سے شروع ہونے والی ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم کی پروکبڈی لیگ میں شرکت کرنا تھی لیکن بھارتی سفارتخانے نے فلم اسٹار ابھیشک بچن کی جے پور پنگ ٹیم میں شامل پاکستانی فوجی پلیئر ناصر علی کو ویزہ دینے سے انکارکردیا ، اس کے ساتھ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد سرور کو بھی اسی بنیاد پر ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.