خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کا انصاف بھگت رہی ہے، 9اگست کو خیبر پختونخوا میں ہونیوالی کرپشن اور دھاندلی کو وائٹ پیپر کے ذریعے سامنے لائینگے‘ رانا مشہود احمد

ہفتہ 2 اگست 2014 19:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ عمران خان وفاق یا پنجاب حکومت کیا گرائیں گے ہم چاہیں تو 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن)کی حکومت بن جائے،عمران خان 10لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں ہم 20لاکھ کارکن پشاور لے جائیں گے،9اگست کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی کرپشن اور دھاندلی کو وائٹ پیپر کے ذریعے سامنے لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ین لاہور میں جشن آزادی کے سلسلے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانا مشہور احمد نے کہا کہ جھوٹا اورغیرملکی قوتوں کیاشارے پر چلنے والاپاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتا،عمران خان سب کو جھوٹا کہتے ہیں لیکن خود پر لگنے والے الزام پر خاموش ہیں، جس لڑکی کو ساری دنیا ان کی بیٹی سمجھتی ہے اس پر وہ خاموش کیوں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کا انصاف بھگت رہی ہے، 9اگست کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی کرپشن اور دھاندلی کو وائٹ پیپر کے ذریعے سامنے لائیں گے،جس میں عوام کو بتائیں گے کہ انصاف کی بات کرنے والا خود کتنا کرپٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاق یا پنجاب حکومت کیا گرائیں گے ہم چاہیں تو 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن)حکومت بن جائے۔ عمران خان 10لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں ہم 20 لاکھ کارکن پشاور لے جائیں گے۔