حامد کرزئی کی لندن آمد پر بھاری خرچہ،برطانوی حکومت پر تنقید

پیر 4 اگست 2014 20:30

حامد کرزئی کی لندن آمد پر بھاری خرچہ،برطانوی حکومت پر تنقید

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) برطانوی حکومت کی مہمان نوازی ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو بھاری پڑ گئی، گزشتہ سال افغان صدر حامد کرزئی کو ایسے ہوٹل میں ٹہرایا ، جہاں ایک رات کا کرایہ سات ہزار پاونڈ یعنی گیارہ لاکھ سے زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال فروری میں پاکستان ، افغانستان اور برطانیہ کے درمیا ن مذاکرات ہوئے،آنے والے مہمانوں کی خاطر مدارت میں کوئی کمی نہ رہے، اس کے لیے برطانوی حکومت نے خوب خرچہ کیا۔

ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا کہ اس خاطر مدارت میں برطانوی شہریوں کے ٹیکس کا بے دریغ استعمال کیا گیا،افغان صدر حامد کرزئی کے بارہ ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل میں دو دن رہنے پر تریپن ہزار پاونڈ کا خرچہ ہوا، جبکہ سابق صد ر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کو بھی ایک مہنگے ہوٹل میں ٹہرایا گیا ، جہاں ان پر دس ہزار پاونڈ خرچ کیے گئے۔برطانوی حکومت کی اس شاہ خرچی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :