سری لنکا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو یاد گار انداز میں خیر آباد کہنے کیلئے پر امید
منگل 5 اگست 2014 11:34
گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) میزبان سری لنکا پاکستان کیخلاف بدھ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز جیت کر سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو یاد گار انداز میں خیر آباد کہنے کیلئے پر امید ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جے وردھنے پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔1997 میں ڈیبیو کرنے والے وردھنے اب تک 147 ٹیسٹ میچوں میں11671 رنز بنا کر سب سے زیادہ ٹیسٹ سکور کرنے والوں کی فہرست میں گیارہوں نمبر پر ہیں۔
37 سالہ بلے باز اپریل میں سری لنکا کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائیٹل جیتنے کے بعد اس مختصر فارمیٹ کو بھی خیر آباد کہہ چکے ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ وہ اگلے سال ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔(جاری ہے)
ٹیسٹ کرکٹ میں 50.09 کی قابل ستائش اوسط رکھنے والے سری لنکن بلے باز نے 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف یادگار 374 رنز بنائے تھے۔ یہ ان کی 34 ٹیسٹ سنچریوں میں سے سب سے بہترین سکور تھا۔
بدھ سے شروع ہونے والی سیریز دونوں ٹیموں کے درمیان چھ سالوں میں چھٹی سیریز ہو گی۔سری لنکا کے لیڈنگ ٹیسٹ بلے باز وردھنے قریبی دوست کمار سنگاکارا کے کل 11665 رنز سے محض چھ رنز ہی آگے ہیں۔سری لنکن حکام نے وردھنے کی آخری سیریز کیلئے ان کے دو پسندیدہ وینیوز گال انٹرنیشنل سٹیڈیم اور کولمبو میں سنہالیز سپورٹس کلب کا انتخاب کیا ۔انہوں نے گال میں 22 ٹیسٹ میچوں میں 2297 اور کولمبو میں 26 میچوں میں 2863 رنز بنا رکھے ہیں۔ یہ کسی بھی میدان پر ایک بلے باز کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے تسلیم کیا کہ جے وردھنے کی ریٹائرمنٹ سے ایک بڑا خلاء پیدا ہوگاتاہم انہوں نے امید کی کہ ٹیم اس اہم موقع پر اپنے مستقبل کے اہداف سے نظر نہیں ہٹائے گی۔ہمیں یہ سیریز جے وردھنے اور سری لنکن کرکٹ کے مستقبل کے لیے ضرور جیتنی ہو گی۔عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا 2009 کے بعد سے پاکستان کو پانچ ٹیسٹ سیریز میں سے دو میں شکست دے چکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔موجودہ سیریز فیوچر ٹورز پروگرام کاحصہ نہیں۔ ٹور کو پاکستان کی درخواست پر آخری لمحات میں طے کیا گیا کیونکہ گرین شرٹس کی جنوری سے اکتوبر کے درمیان کوئی مصروفیت نہیں تھی۔عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود پاکستان نے آخری مرتبہ 2012 یو اے ای میں انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔پاکستانی کپتان مصباح الحق کے مطابق سری لنکا میں سپن باوٴلنگ ہمیشہ سے اہم رہی ہے اور اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہو گا۔ہمارے پاس جیتنے کے لیے وسائل موجود ہیں تاہم ہمیں اپنا بہترین دکھانا ہو گااٹھارہ اگست کو ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.