قومی وویمن فٹ بال چمپئن شپ11 اگست سے شروع ہوگی
منگل 5 اگست 2014 11:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) 10 ویں قومی وویمن فٹ بال چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ ینگ رائزنگ سٹار کلب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ کو او پی ایف کالج ایچ ایٹ گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 25 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کو انٹرنیشنل کھلاڑی شاہداحمد خان تربیت دے رہے ہیں اور ان کی کوچنگ میں ینگ رائزنگ سٹار کلب کے پاس سب سے پانچ بار قومی چمپئن بننے کا اعزاز ہے ایک بار رنراپ رہی۔
انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہی ہیں اور تربیتی کیمپ کے دوسرا مرحلہ عید کے بعد 4 اگست سے شروع ہوگا جو 9 اگست تک جاری رہے گا۔ غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ قومی وویمن فٹ بال چمپئن شپ11 اگست سے شروع ہوگی۔(جاری ہے)
چمپئن شپ کے میچز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے، چیمپن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔
گروپ ”اے“ میں دفاعی چمپئن ینگ رائزنگ اسٹار کلب راولپنڈی، پاکستان واپڈا، گلگت بلتستان اور ماڈل ٹاؤن کلب لاہور شامل ہیں، گروپ ”بی“ میں بلوچستان یونائیٹڈ وومن ایف سی، دیا کلب کراچی، بلوچستان اور سندھ، گروپ ”سی“ میں پاکستان آرمی، پنجاب، ہائرایجوکیشن کمیشن اور آزاد جموں و کشمیر جبکہ گروپ ”ڈی“ میں اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، فرنٹیئر کالج وومن ایف سی پشاور شامل ہیں۔ کوارٹر فائنل مقابلے 24 اگست اور سیمی فائنل میچز 27 اگست ہوں گے اور فائنل 29 اگست کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.