امریکی جوڑے نے بچے کی جگہ کتے کو ہی گود لے ڈالا

منگل 5 اگست 2014 16:44

امریکی جوڑے نے بچے کی جگہ کتے کو ہی گود لے ڈالا

ہنٹس ولے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2014ء) آپ نے بے اولاد شادی شدہ جوڑوں کو بچوں کو گود لیتے تو سنا ہوگا لیکن امریکا کے ایک جوڑے نے صرف تصاویر بنوانے کے لئے کتے کو ہی گود لے ڈالا۔ امریکا کی جنوب مشرقی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ولے سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے جان اور چیزرینیگار نے کتے کو گود لینے کے بعد بنائی جانے والی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کردی جنہیں اب تک کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

فوٹو گرافی کے پیشے سے وابستہ شادی شدہ جوڑے کی جانب سے کتے کے ساتھ تصاویر اس انداز سےبنائی گئی ہیں جیسے ان کی گود میں کوئی کتا نہیں بلکہ ان کا اپنا بچہ ہو جب کہ مختلف تصایر میں کتے کے ساتھ لاڈ پیار اور ایک دوسرے کے ساتھ سوتے بھی دکھایا گیا، جوڑا کتے کے ساتھ اس طرح خوش ہے جیسے وہ ان کی اپنی اولاد ہو۔

(جاری ہے)


شادی شدہ جوڑے کی دوست اور تصاویر بنانے والی فوٹوگرافر جامی کلاؤز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں بہت سے شادی شدہ جوڑوں کی ان کے بچوں کے ساتھ تصاویر بناچکی ہیں لیکن جان اور چیزرینیگار کی تصایر بنانے کے بعد وہ بہت فخر محسوس کررہی ہیں۔

شادی شدہ جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ بیان نہیں کرسکتے کہ تصاویر بنواتے وقت کتنے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد بہت سے لوگ اپنے پالتوں کتوں کے ساتھ بالکل اسی طرح کی تصاویر ضرور بنائیں گے۔