امریکا کا دنیا کے بعض ملکوں میں اپنے سفارتخانوں کی سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
بدھ 6 اگست 2014 23:02
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) امریکا نے دنیا کے بعض ملکوں میں اپنے سفارتخانوں کی سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ دوران تفتیش تشدد کے تھرڈ ڈگری طریقے استعمال کرنے کی اس رپورٹ کے سامنے آنے سے پہلے کیا گیا ہے جسے سینیٹ میں پیش کیا گیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سکیورٹی سے متعلق حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ''اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے سے ان ممالک میں رد عمل سامنے آ سکتا ہے جہاں سی آئی اے متحرک ہے، اس لیے اضافی حفاظتی اقدامات ضروری سمجھے گئے ہیں۔
انسانی حقوق کے ادارے اور بعض سیاستدان امریکی حساس اداروں کے دوران تفتیش پر تشدد حربوں کے خلاف ہیں۔ البتہ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے پہلے موقف سے ہٹ کر حساس اداروں کے تفتیشی حربوں کی تائید کی ہے۔(جاری ہے)
تاہم امریکی دفتر خارجہ نے ان سفارتخانوں کی نشاندہی کرنے سے انکار کیا ہے جن کی سکیورٹی مزید سخت کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک امریکی ذمہ دار کا کہنا ہے کہ پر تشدد تفتیشی حربوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں تو مشرق وسطی میں رد عمل کا آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ ہو گا۔
نیز یہ بھی خدشہ ہے کہ بعض غیر ملکی حساس ادارے سی آئی اے کے ساتھ اپنا تعاون کم کر سکتے ہیں۔ غیر خفیہ سرکاری دستاویزات کے مطابق امریکی حساس ادارے جن جگہوں کو خفیہ جیلوں اور تفتیشی مراکز کے طور پر استعمال کرتے تھے اب غیر فعال کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے امریکی سی آئی اے کے آر ڈی آئی پروگرام پولینڈ، رومانیہ، تھائی لینڈ، افغانستان اور گوانتانامو بے میں بروئے کار ہے اور ان ملکوں میں ایسے مراکز قائم ہیں۔ البتہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کئی سال پہلے کی بات ہے۔ادھر امریکی سینیٹ کمیٹی کے اس رپورٹ کو دیکھے والے تمام ارکان نے اس بارے میں امریکی تجاوزات کو محسوس کیا ہے اور ان تجاوزات کو حد سے زیادہ قرار دیا ہے۔نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جیمس کلیپر نے کہا ہے اس رپورٹ کا 85 فیصد حصہ غیر خفیہ کیا جا چکا ہے جبکہ پچاس فیصد از سر نو تیار کردہ مواد کا حاشیہ موجود ہے۔ اس بارے میں سینیٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.