بھارت ،دھوتی‘ کی ممانعت پر جیل اور جرمانے کا بِل اسمبلی میں پیش

جمعرات 7 اگست 2014 16:16

بھارت ،دھوتی‘ کی ممانعت پر جیل اور جرمانے کا بِل اسمبلی میں پیش

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2014ء) تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا نے اسمبلی میں ایک بل پیش کیاہے جو دھوتی کے ساتھ دیگر روایتی بھارت ملبوسات کیلئے بھی لاگو ہوگا۔عوامی مقامات پر ملبوسات کے حوالے سے پابندیوں کے خلاف ’دی تمل ناڈو انٹری ان پبلک پلیسیز (رموول آف ریسٹریشن آف ڈریس) ایکٹ 2014 اسمبلی میں منظور کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک کرکٹ کلب نے دھوتی میں ملبوس مدراس ہائی کورٹ کے ایک جج کو اندر جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھااس پر کافی تنازع ہوا تھا اور تمام سیاسی جماعتوں نے اس کی مذمت کی تھی۔

اس کے بعد وزیر اعلی جے للتا نے اسمبلی میں اعلان کیا تھا ’دھوتی‘ کو منظوری دینے کیلئے وہ اسمبلی میں بل لائیں گی۔بل میں کہا گیا کہ ’تمل ناڈو کی ثقافت کا حصہ دھوتی یا کسی بھی دوسرے بھارتی لباس میں ملبوس شخص کو کسی بھی عوامی جگہ میں داخل ہونے سے روکا نہیں جا سکتابشرطیکہ کپڑے کو سلیقے سے پہنا گیا ہو۔

متعلقہ عنوان :