بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے 13 بڑے ہائی وے ٹرانسفارمر منگوائے جارہے ہیں ،عابد شیر علی،`
25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، آئندہ سال تک پچاس فیصد سے قابو پا لیا جائیگا،آئی پی پیز کا موجودہ سرکلر ڈیٹ 207 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے،وزارت پانی و بجلی کو مختلف محکموں نے 129 ارب دینے ہیں،وزیر مملکت پانی و بجلی
جمعرات 7 اگست 2014 23:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایران سے 13 بڑے ہائی وے ٹرانسفارمر منگوائے جارہے ہیں جس سے25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ آئندہ سال تک پچاس فیصد سے قابو پا لیا جائیگا۔آئی پی پیز کا موجودہ سرکلر ڈیٹ 207 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی کو مختلف محکموں نے 129 ارب دینے ہیں ۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سینیٹر گل محمد نے کی ۔عابد شیر علی نے کہا کہ بارشوں کے باعث ملک میں بجلی کے بحران میں کمی آئی ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو جلد اس بحران پر قابو لیں گے ۔مون سون کی بارشوں کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے اپنے قریبی ممالک سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایران سے جو بڑے 13 ہیوی ٹرانسفارمر منگوائے جارہے ہیں اس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی ۔بحران کو ختم کرنے کے لئے ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔ لیکن آئندہ سال تک اس بحران پر پچاس فیصد تک قابو پا لیا جائیگا۔ اس موقع پر حیسکو کے حکام نے بتایا کہ کسان اتحاد کی وجہ سے واپڈا کے دس ارب روپے گزشتہ 22 ماہ سے محکموں کو وصول نہیں ہوئے اور یہ رقم پھنسی ہوئی ہے جس پر متعلقہ وزیر نے کہا کہ ریکوری کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ منگلا اور خانپور ڈیم سے چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔اس موقع پر وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ سول عسکری ادارے لوڈشیڈنگ سے مستثنی ہیں۔لیسکو کے حکام نے بتایا کہ جن علاقوں میں دس فیصد لائن لاسز ہیں وہاں پانچ گھنٹے اور جن علاقوں میں بیس فیصد لائن لاسزہیں وہاں20 فیصد لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.