عراق میں عیسائی اکثریتی علاقے پرداعش کے قبضے کے بعد فرانس اپنی فوجیں بھیجنے کو تیار
جمعرات 7 اگست 2014 00:57
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) فرانسسیی صدر فرانسس اولاند نے اعلان کیا ہے کہ عراقی حکومت کے خلاف سرگرم جنگجو گروپ داعش کے خلاف لڑنے کے لئے اپنی فوجیں بھیجنے کو تیار ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے عراق کے صوبے کردستان کے گورنر کو فون کیا اور داعش کی تیزی سے جاری پیش قدمی پر تبادلہ خیال کیا، فرانسیسی صدر نے عراقی عیسائی اکثریتی علاقے قرقیش سے عیسائیوں کی بے دخلی اور داعش کے قبضے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف لڑنے والی حکومتی فورسز کی حمایت اور فوجی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
دوسری جانب فرانس نے عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے مسلسل قبضے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا جبکہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عراقی شمالی علاقے میں عیسائیوں کو داعش کے حملوں کے بعد علاقہ بدر کردیا گیا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے علاقوں پر قبضے ناقابل برداشت ہوچکے ہیں، عالمی برادری فوری نوٹس لیتے ہوئے عراق میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.