قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وفقے کے (کل)دوبار پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہونگے ، اجلاس کے دور ان عوامی تحریک کے پر تشدداحتجاج ، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بحث متوقع

اتوار 10 اگست 2014 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وفقے کے (کل)دوبار پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہونگے پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں دوبارہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صدرمملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث جاری رہے گی پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان ڈاکٹر القادری کے کارکنوں کی جانب سے پر تشدد احتجاج کے حوالے سے بحث کا امکان ہے دوسری جانب سینٹ کااجلا س چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آرٹیکل 245کے نافذ اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بحث کا امکان ہے -