اوپن یونیورسٹی نے ایجوکیشن اور پیشہ ورانہ کورسز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے داخلوں کا آغاز کردیا ، داخلہ فارم اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اور رابطہ دفاتر سے دستیاب

اتوار 10 اگست 2014 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کامرس  ٹورزم مینجمنٹ  ہوٹل مینجمنٹ  ہاسپیٹل مینجمنٹ آئی ٹی مینجمنٹ  اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس  بینکنگ اینڈ فنانس  ہیومن ریسورس مینجمنٹ  مارکیٹنگ مینجمنٹ اور ایجوکیشن میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے داخلوں کا آغاز کردیا ہے  داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں" ۔

یہ اعلان یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح  حبیب بینک لمیٹڈ  فرسٹ ویمن بینک  اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نامزدبرانچوں کے بارے میں تفصیلات پراسپکٹس اور علاقائی دفاتر سے دستیاب ہیں۔

سید ضیاء الحسنین کے مطابق مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک(ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر )بی اے(سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ del.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ جاری طلبہ کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھجوادئیے گئے ہیں۔

پہلے سے داخل )جاری( طالب علم اپنے لئے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں ۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے اسلامک سٹڈیز )جنرل( اسلامک سٹڈیز )قرآن و تفسیر( کیمسٹری)کلاسز صرف اسلام آباد کیمپس میں ہونگی( شریعہ  اقبال سٹڈیز  ماس کمیونیکیشن  اردو اور پاکستانی زبانیں و ادب میں پیش کئے جارہے ہیں جبکہ ایم ایس /ایم فل پروگرامز کے داخلوں میں اسلامک سٹڈیز )جنرل( اسلامک سٹڈیز )قرآن و تفسیر( عربی  کیمسٹری  اقبال سٹڈیز اور ماس کمیونیکیشن شامل ہیں

متعلقہ عنوان :