بر طانیہ میں دیوہیکل پتلیوں کی پر فارمنس ، لوگ حیران ہوگئے

پیر 11 اگست 2014 16:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء)بر طانیہ کے شہر لیور پول میں ایک پپّٹ (Puppet)تھیٹر کمپنی نے دیوہیکل کٹھ پتلیوں کا تماشا پیش کیاجسے دیکھ کر حاضرین حیران ہی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس انوکھے شو میں دو دیوہیکل پتلیوں نے شہر کی گلیوں میں گھوم پھر کر اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا جس میں مر کزی کر دار اداکر نے والی عمر رسیدہ دادی اماں اورایک نو جوان لڑکی کی پتلی ہے جوکہ حیرت انگیز طور پر 18فٹ لمبی ہیں۔ روایتی لباس میں ملبوس ان پتلیوں کو حرکت دینے کیلئے مختلف کرینوں کا استعما ل کیا گیا جبکہ اس منفردپتلی تماشے نے اپنی انفرادیت سے سب کا دل ہی جیت لیا۔