دنیا کی بہترین60 باریش تصاویر میں ایک سکھ خاتون بھی شامل ہوگئی

پیر 11 اگست 2014 16:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) دنیا کے سب سے بہترین چہرے کے بالوں کی ایک فوٹو گرافی نمائش کیلئے60تصاویر میں ایک سکھ خاتون کی تصویر کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔برطانوی اخبار ”دی میل“ کے مطابق تصویری نمائش کیلئے واحدباریش خاتون 23سالہ برطانوی شہری ہرنام کور ہے جس نے16سال کی عمر میں چہرے کے بالوں کو بڑھنے دیا۔انہوں نے تصاویر کے اس مجموعے میں خود کو شامل کرنے کا فیصلہ کچھ حلقوں کی طرف سے تنقید کے بعد کیا۔

برک شائر کے علاقے سلوو سے تعلق رکھنے والی ہرنام سکھ مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ سولہ سال کی عمر میں وہ polycystic ovary syndrome نامی عارضے میں مبتلا ہوئی اس میں بیماری میں مبتلا شخص کے جسم پر بال تیزی سے بڑھتے ہیں،اس عارضے کی تشخیص کے بعد انہوں نے چہرے کے بالوں کو ویکسنگ ، شیونگ اور بلیچنگ کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی،تاہم سکھ مذہب اختیار کرنے کے بعد اسے برقرار نہ رکھ سکی ،سکھ مذہب میں جسمانی بال کاٹنا منع ہے۔

(جاری ہے)

لہذا اس نے ان بالوں کوبڑھنے دیا۔ رپورٹ کے مطابق نمائش” پراجیکٹ60“ میں منتخب ساٹھ تصاویر میں وہ واحد خاتون ہیں۔ اس کا کہناہے کہ تمام مردوں صرف ایک خاتون کی داڑھی ہونا ناقابل یقین بات ہے۔ ہرنام کے ساتھ دیگر59افراد کی تصاویر رواں برس کے آخر پر لندن میں نمائش میں رکھیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :