Live Updates

نااہلی کو چھپانے کے لیے عمران خان سیاسی ہنگامہ آرائی کا سہارالے رہے ہیں ماروی میمن ،

مسلم لیگ (ن) یا عدلیہ بطور ادارہ کسی بھی دھاندلی میں ملوث نہ تھی بیان

پیر 11 اگست 2014 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ نااہلی کو چھپانے کے لیے عمران خان سیاسی ہنگامہ آرائی کا سہارالے رہے ہیں مسلم لیگ (ن) یا عدلیہ بطور ادارہ کسی بھی دھاندلی میں ملوث نہ تھی ۔ایک بیان میں ماروی میمن نے کہاکہ الیکشن 2013ء میں عوام کی بھاری اکثریت نے میاں محمد نواز شریف کو اپنا وزیر اعظم منتخب کیا مسلم لیگ (ن )کے اقدامات سے پاکستان ترقی کی نئی شاہراہ پر گامزن ہے جس وجہ سے عمران خان پریشان ہے عمران خان کی خیبر پختونخواہ حکومت کچھ قابل ذکر کام نہیں کر سکی اور اس نااہلی کو چھپانے کے لیے عمران خان سیاسی ہنگامہ آرائی کا سہارالے رہے ہیں ماروی میمن نے کہاکہ کینیڈا سے آئے مہمان شدت پسندی کے ساتھ ساتھ اپنے کارکنوں کو حکومت اور مملکت کے خلاف اکسا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے لیے سب سے پہلے آواز جناب اسحق ڈار نے اٹھائی عمران خان خود ساختہ مفروضوں پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی توجہ کے لیے کچھ حقائق پیش کرتا ہوں۔ غیر جانبدار عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق الیکشن2008اور2002ء کے مقابلے میں الیکشن 2013ء زیادہ شفاف تھے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) یا عدلیہ بطور ادارہ کسی بھی دھاندلی میں ملوث نہ تھی ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن ٹربیونل نے 410 پٹیشنز میں سے 292(73%) کا فیصلہ کردیا ہے۔تحریک انصاف کی 58پٹیشنوں میں سے صرف 19 پٹیشنز کا فیصلہ زیرسماعت ہے جبکہ 39% کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے الزامات  مگر حقیقت کوئی نہیں ثبوت کوئی نہیں  تحریک انصاف کی بیشتر پٹیشنز (58میں سے39) ثبوت نہ ہونے کے سبب خارج ہوئیں۔تحریک انصاف ثبوت لے کر سپریم کورٹ جانے کی بجائے سڑکوں پر آ کر ملکی سلامتی کو خطرے سے دو چار کرنے کے عمل میں مولانا طاہر القادری  چوہدری شجاعت  پرویز الہٰی  شیخ رشید اور مشرف کی ٹیم کا آلہ کار کیوں بن رہی ہے ۔

35 حلقے جن میں پی ٹی آئی پنکچر لگانے کا الزام لگا تی ہے ان میں 9 حلقے مختلف جماعتوں / آزاد امیداواروں نے  اور7 خود عمران خان  پی ٹی آئی نے جیتے ہیں انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر (فخرو بھائی) کا تقرر عمران خان کے مشورے سے ہوا ۔مسلم لیگ (ن) کسی قسم کی دھاندلی میں شریک نہیں اور صرف شفاف عمل کو سپورٹ کرتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :