ہمیں عوام نے پانچ سال خدمت کرنے کا بھر پورمینڈیٹ دیا ہے، وزیر زراعت پنجاب

منگل 12 اگست 2014 19:35

عار ف والا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء ) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ امت مسلمہ ہر جگہ انتشار کا شکار ہے جسکی سب سے بڑی مثال لیبیا ،عراق ،فلسطین،شام اوردیگر اسلامی ممالک ہیں پاکستان واحد ایسی قوت ہے جس کے پاس نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ اس کا وجود ہی دوقومی نظریہ کی بنیاد پر رکھاگیا ہے اب عالمی طاقتیں اپنے ایجنٹوں کے زریعے پاکستان میں گھیراؤ جلاؤ اور انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عارفوالا میں ”صحافیوں “ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکسان کی غیور باشعور اوربہادر عوام ان کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دے گی اورانشاء اللہ پاکستان پہلے کی طرح ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک خصوصا چین کی مدد سے ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا رویہ مکمل طورپر جمہوری ہے مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے میان نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی اور عوامی قوت ہیں اور ہمیں عوام نے ہی پانچ سال خدمت کرنے کا بھر پورمینڈیٹ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :