آئی جی پنجاب کو حکومت نے اپنا زرخرید غلام بنالیا ہے، جمشید دستی

بدھ 13 اگست 2014 00:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب ایک نااہل شخص ہے جس کو پنجاب حکومت نے اپنے زرخرید غلام بنا لیا ہے ، پورے ملک میں مشرق وسطیٰ کی طرز پر پاکستان میں بھی جمہوری حقوق کیلئے انقلاب شروع ہوگیا ہے ، پرامن لوگ ہیں ، پنجاب حکومت نے ہائی کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے ، اب نواز شریف کے تخت پر بیٹھنے کے قابل نہیں ان کا تختہ ہوگا ۔

اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے عمران خان نے جو الزام عائد کئے ہیں وہ حقائق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب پورے پنجاب سے نہیں بلکہ چاروں صوبوں سے لوگوں نے رخ اسلام آباد کی طرف کرلیا ہے شریف حکومت کا خاتمہ ہوگا وہ فی الفور مستعفی ہوکر نگران سیٹ اپ کا اعلان کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج لاہور میں چند سو کارکن بھی نواز شریف کی حمایت میں کھڑے نہیں ہوئے جس کا مطلب ہے سارے کا سارا مینڈیٹ جعلی تھا ۔2013ء کے الیکشن میں بیلٹ باکسز بھرے گئے اور دھاندلی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شریف حکومت شرابیوں اور بھتہ دینے والے بزنس مینوں کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب انقلاب اور آزادی مارچ نواز شریف حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :