چوہدری نثارعلی کی مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ تک محدود کرنے کی ہدایت
جمعرات 14 اگست 2014 19:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ تک محدود کرنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کےمطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ آبپارہ اور زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے آزادی و انقلاب مارچ کے حوالے سے پولیس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ کو شہر کی سکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔چوہدری نثارعلی نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ تک محدود کیا جائے اور انہیں اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک جانے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ زیرو پوائنٹ سے اسلام آباد جانے والے راستوں کو بند کیا جائے جس کےبعد کشمیر ہائی وے کو اسپورٹس کمپلیکس کے قریب کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ سیونتھ ایونیو آبپارہ سے زیرو پوائنٹ جانے والے راستے بھی بلاک کردیئے گئے ہیں اور علاقے میں پولیس،ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
دوسری جانب زیرو پوائنٹ پر مارچ کے شرکا کی سکیورٹی کے لئے خصوصی مانیٹرنگ وین بھی کھڑی کی گئی ہے جس کے ذریعے زیرو پوائنٹ اور اطراف کے علاقوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.