تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں میں سینکڑوں افراد کی جیبیں کٹ گئیں

جمعہ 15 اگست 2014 20:44

تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں میں سینکڑوں افراد کی جیبیں کٹ گئیں

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں میں سینکڑوں افراد کی جیبیں کٹ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں جہاں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن سفر کر رہے تھے وہاں جیب تراش اور دیگر جرائم پیشہ افراد بھی سرگرم دیکھے گئے ۔

(جاری ہے)

سینکڑوں افراد کی جیبیں کٹ گئیں ۔مریدکے جی ٹی روڈ پر عمران خان کے خطاب کے فوری بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک جیب تراش اور اس کے ساتھی موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے سامنے لترول کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا ۔