روس یوکرائن کی علاقائی یکجہتی کا احترام کرے ،فر انس،

ماسکویوکرائن کی سرحد کے قریب ہر قسم کی معاندانہ کارروائیاں فوری ختم کردے،یورپی یونین

ہفتہ 16 اگست 2014 19:17

تولون،برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی علاقائی یکجہتی کا احترام کرے ،انہوں نے روس اور یوکرائن کے رہنماؤں پر زوردیا کہ وہ اپنی سرحدوں پر کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کرے ۔اولاندے نے کہاکہ فی الوقت میں یہ بات کررہا ہوں کہ مشرقی یوکرائن کے سر پر انتہائی زیادہ کشیدگی ہے ، میں پہلے روس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ یوکرائن کی علاقائی یکجہتی کا احترام کرے ، اس کے بعد میں دونوں رہنماؤں پر زور دیتا ہوں کہ وہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لئے ضروری کوششیں کریں ۔

اولاندے نے یاد دہانی کرائی کہ یوکرائن کے حال ہی میں منتخب صدر پوروشینکو اور روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے ڈی ڈے کی تقریبات کے دوران پہلی بالمشافہ ملاقات کی اور 6جون کو نارمنڈے میں پائے جانیوالے مذاکرات کے جذبے کا پھر سے مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی رہنما مقبوضہ فرانس پر جنوبی حملے کے بعد سے ، جس سے جنگ عظیم دوم کے خاتمے میں تیزی آئی،کے ستر سال مکمل ہونے کی تقریب کے دوران طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال پر خطاب کررہے تھے۔

ادھر یورپی یونین کے وزراء نے گزشتہ روز روس پر زور دیا ہے کہ وہ ان اطلاعات کے بعد کہ ایک روسی بکتر بند قافلہ جنگ زدہ مشرقی یوکرائن میں داخل ہوچکا ہے، یوکرائن کی سرحد کے قریب معاندانہ کارروائیوں کی تمام اقسام کو فوری طورپر ختم کردے ۔عراق کے بحران کے بارے میں بنیادی طور پر منعقدہ ایک اجلاس کے اختتام پر ایک بیان میں یورپی یونین کے وزراء نے کہا کہ روس کو سرحدی معاندانہ کارروائیوں کی تمام اقسام بالخصوص ہتھیاروں، فوجی مشیروں اور بکتر بند گاڑیوں کی جنگ زدہ علاقے میں آمد کا سلسلہ فوری طورپر بند کردینا چاہیے اور سرحد سے اپنی فوجیں واپس بلا لینی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :