ایٹمی پروگرام پر آئی اے ای اے کی طرف سے مقرر کردہ بین الاقوامی قوانین کے علاوہ کسی پابندیوں کو قبول نہیں کریگا ‘ حسن روحانی

پیر 18 اگست 2014 12:55

ایٹمی پروگرام پر آئی اے ای اے کی طرف سے مقرر کردہ بین الاقوامی قوانین ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ایٹمی پروگرام پر آئی اے ای اے کی طرف سے مقرر کردہ بین الاقوامی قوانین کے علاوہ کسی پابندیوں کو قبول نہیں کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے صدر یوکی امانو 25 اگست کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ایرانی ایٹمی پروگرام پر ماضی میں لگائے جانے والے الزامات پر گفتگو کیلئے ایران پہنچے ۔

اس موقع پر انھوں صدر روحانی سے ملاقات کی اس سے قبل انھوں نے ایرانی وزیرخارجہ جاوید ظریف سے ملاقات کی بعد ازاں وہ علی اکبر صالحی، ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ کے ساتھ بھی ملے۔آئی اے ای اے کے صدر امانو نے کہا کہ ایران کی طرف سے ماضی میں اپنے پروگرام کے متعلق فراہم کی جانے والی معلومات حالیہ وضاحتوں سے مختلف نہیں ہے امانونے امید ظاہر کی کہ روحانی کے ساتھ ان کے مذاکرات زیادہ تعمیری ماحول میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

روحانی نے ایک مرتبہ پھر زور دے کرکہا کہ ایران کاجوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے اور ایرانی دفاعی حکمت عملی میں بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان اور جرمنی کیساتھ بات چیت ایرانی عوام کیلئے ضروری اعتماد دے گی اورایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور پرامن مقاصد کے لیے یورنیم افزودگی کے متعلق اپنے حق سے زیادہ نہیں چاہتا۔

متعلقہ عنوان :