کیربیئن لیگ؛ شعیب ملک نے بارباڈوس کو چیمپئن بنوادیا
پیر 18 اگست 2014 14:56
سینٹ کٹس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) ڈیوائن اسمتھ اور پاکستانی اسٹار شعیب ملک کی نصف سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن جیت لیا۔بارش سے متاثرہ فائنل میں ڈک اینڈ ورتھ لوئس قاعدے پر گیانا ایمیزون واریئرز کو 8 رنز سے شکست ہوگئی، محمد حفیظ کے 28 رنز رائیگاں گئے۔ تفصیلات کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نے جیت لیا، بارش سے متاثرہ فائنل میں گیانا ایمیزون واریئرز کو 8 رنز سے شکست ہوگئی، شعیب ملک کو 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 152رنز اسکور بورڈ پر سجائے، اوپنر ڈیوائن اسمتھ نے 52 گیندوں پر 59 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 3 سکسر شامل رہے، اسمتھ اور شعیب نے 60 گیندوں پر 88 رنز کی شراکت قائم کی، ان کے بعد ولیم پارکنز اور جیسن ہولڈر بغیر کوئی رن بنائے میدان بدر ہوئے تاہم پاکستانی اسٹار شعیب ملک نے موقع کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے 42 گیندوں پر 55 رنز ناٹ ا?وٴٹ بناکر ٹیم کو فائدہ پہنچایا، کرشمار سینٹوکی نے 3 اور سنیل نارائن نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کے شیڈول جاری
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.