لائبیریا کے طبی مرکز سے ایبولا سے متاثرہ 17 مریض فرار
منگل 19 اگست 2014 13:34
مونروویا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء)لائبیریا میں ایک طبی مرکز پر حملے اور لوٹ مار کے بعد وہاں موجود ایبولا وائرس سے متاثر سترہ مریض فرار ہو گئے ہیں ‘ واقعہ کے بعد دارالحکومت مونروویا میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔جرمن خبر میڈیا کے مطابق مونروویا کے ایک طبی مرکز میں ایبولا کے وائرس سے متاثرہ افراد کو رکھا گیا وہاں گزشتہ رات گئے ڈنڈا بردار نوجوانوں نے حملہ کیا یہ واقعہ دارالحکومت کی ایک کچی بستی ویسٹ پوائنٹ کے ایک کلینک پر پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے دروازے توڑ دیے اور لوٹ مار کی۔ حملہ آوروں میں بیشتر نوجوان تھے اور انہوں نے لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں۔ وزارتِ صحت کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نوجوان اس طبی مرکز سے دوائیں اور بستر بھی لے گئے ہیں۔(جاری ہے)
یہ طبی مرکز ایک سکول میں قائم کیا گیا تھا۔ ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن آف لائبیریا کے سربراہ جارج ولیمز کا کہنا ہے کہ طبی مرکز میں انتیس مریض تھے اور تمام میں ایبولا وائرس پائے جانے کی تشخیص ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال منتقل کئے جانے سے پہلے ان مریضوں کو وہاں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 29 مریضوں میں سے سترہ گزشتہ رات فرار ہو گئے۔ نو چار روز پہلے انتقال کر گئے تھے ‘دیگر تین کو گزشتہ روز ان کے رشتہ دار زبردستی وہاں سے لے گئے۔ واقعہ نے طبی حکام کو درپیش اس چیلنج کو اور بھی واضح کیا ہے کہ وہ ایبولا کی وباء پر کیسے قابو پائیں جو لائبیریا سمیت متاثرہ تین ملکوں میں اب تک ایک ہزار 145افراد کی جان لے چکی ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق متاثرہ ملکوں میں ڈاکٹر اور نرسیں محض اس بیماری کے خلاف ہی نہیں لڑ رہیں بلکہ انہیں مقامی کمیونٹیوں میں پائے جانے والے عدم اعتماد کا کبھی سامنا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.