عمران خان اور طاہر القادری ملک کے وقار کو داؤ پر نہ لگائیں، سراج الحق
منگل 19 اگست 2014 22:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری ملک کے وقار کو داؤ پر نہ لگائیں۔معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے چاہئیں۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو پوری قوم کا مطالبہ ہے۔حکومت بھی جذبات کی بجائے ملک و قوم کی خاطر اعتدال کا راستہ اپنائے۔حکومتی کمیٹی کی بجائے اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
خدشہ ہے معاملات بند گلی میں چلیں گے۔ایسا نہ ہو ریڈ زون پاکستانی عوام کے خون سے رنگین ہو جائے۔دونوں اطراف اعتدال اور بردباری کا مظاہرہ کریں ،گزشتہ رات تین بجے تک وزیر داخلہ چوہدری نثار،خورشید شاہ اور لیاقت بلوچ تحریک انصاف کے رہنماؤں مذاکرات کرتے رہے۔ہم ملک میں امن چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
سراج نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد دھرنوں کی زد میں ہے ۔ملک کی مجموعی صورت حال پر رات گئے تک چوہدری نثار ،خورشیدہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ معاملات مذاکرات سے ہی حل ہوں گے ۔اگر معاملات سیاسی بند گلی میں چلے گئے تو صورت حال مزید خراب ہوجائے گی ۔انہوں نے حکومت اور احتجاجی قائدین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جذبات کے سمندر میں بہہ جانے کی بجائے ملک و قوم کی خاطر اعتدال کا راستہ اپنانا ہوگا۔ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ سید خورشیدشاہ سے رابطہ ہوا ہے وہ معاملات کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیں حکومتی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہونے کی دعوت ملی تھی لیکن ہم نے اپوزیشن مذاکراتی ٹیم میں شامل ہونے کو ترجیح دی ۔سراج نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ریڈزون میں کوئی معاملات خراب ہوں ۔اگر مذاکرات بند گلی میں چلے گئے تو ریڈ زون میں پاکستانی عوام کے خون رنگین نہ ہو جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں استعفوں سے متعلق ان کا اپنا موقف ہے ۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.