وزیر اعظم آخری آپشن کے طور پر خود عمران خان سے ملنے جائیں گے
بدھ 20 اگست 2014 12:56
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔0 2اگست 2014ء) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے آزادی اورانقلاب مارچ کے شرکا کی جانب سے ریڈ زون کی جانب پیشقدمی کے بعد مکمل طور پر کول ڈاؤن سیاسی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس پالیسی پرعمل کرتے ہوئے یہ طے کیا گیا ہے کہ مارچ کے شرکا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پرامن دھرنے کی اجازت ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، وزیراعظم ہاؤس، ڈپلومیٹک انکلوژر یا حساس تنصیبات کی جانب اگرمارچ کے شرکا نے جانے کی کوشش کی توآخری آپشن کے طور پرسیکیورٹی فورسزطاقت کا استعمال کریں گی، حکومت کی جانب سے اس معاملے کا پرامن حل نکالنے کے لیے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس عمل کے لیے چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کے پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی (ایف ) سمیت مختلف پارلیمانی جماعتوں سے طویل رابطے ہوئے ہیں اور یہ طے کیا گیا ہے کہ حکومت کسی بھی صورت میں طاقت کاآپشن استعمال نہیں کرے گی اوراس معاملے کومذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا سے تفصیلی مشاورت کی گئی،جس کے بعد یہ طے کیا گیا کہ آئندہ 24گھنٹے میں پہلے مرحلے میں مذاکراتی کمیٹوں، دوسرے مرحلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں پرمشتمل ایک وفد اورآخری آپشن کے طور پر وزیراعظم خود عمران خان اور طاہرالقادری سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مسلسل اہم حلقوں اورسیاسی قائدین سے رابطوں میں ہیں اور متفقہ طور پر مشاورت میں یہ رائے سامنے آئی ہے کہ اس معاملے کو ڈائیلاگ پالیسی کے تحت حل کیاجائے، اگر طاقت کا آپشن استعمال کیا گیا تو پھر حالات انتہائی گھمبیر ہوسکتے ہیں اور صورت حال کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے الطاف حسین سے درخواست کی ہے کہ وہ طاہرالقادری سے بات کریں اور انھیں مذاکرات کی میز پر لے کر آئیں، سراج الحق سے بھی رابطہ کرکے ان سے درخواست کی گئی کہ وہ اس معاملے کوحل کرانے میں اپنامکمل کرداراداکریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.