بلوچستان اسمبلی کا ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں کانگو وائرس کے پھیلنے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے متاثر ہونے کانوٹس
بدھ 20 اگست 2014 21:47
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) بلوچستان اسمبلی نے ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں کانگو وائرس کے پھیلنے اور اس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے متاثر ہونے کانوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی ہدایت کردی ، مسئلے پر اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التواء پر ہفتہ 23 اگست کو 2 گھنٹے بحث بھی کی جائے گی پشتونخوا میپ کے رہنماء اور صوبائی وزیر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کوئٹہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں نہ دینے پر ڈاکٹروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر جان محمد جمالی کی صدارت میں مقررہ وقت سے 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔
وقفہ سوالات موخر ہونے پر اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیلزئی میں کانگو وائرس کی وباء پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں آگاہی مہم اور روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے بیماری مزید پھیل رہی ہے شروع میں کانگو وائرس کا آغاز ژوب سے ہوا ہے چونکہ یہ متعددی بیماری ہے اس وجہ سے بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اب تک 15 سے زائد افراد صرف قلعہ سیف اللہ میں اس بیماری کا شکارہوئے ہیں جبکہ ژوب میں متعدد اموات بھی واقع ہوگئی ہیں فوری نوعیت کا مسئلہ ہے حکومت فوری طور پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں ادویات بھجوائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.