تحریک انصاف کا مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
جمعہ 22 اگست 2014 19:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) تحریک انصاف مذاکرات پر تیار، دھاندلی کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم عہدے سے ہٹ جائیں، کور کمیٹی کی مشاورت،حکومت نے کنٹینر ہٹانے کی شرط مانی اور مذاکرات کے دروازے پھر کُھل گئے۔ تحریک انصاف ایک بار پھر بات چیت آگے بڑھانے پر تیار ہو گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی لوگ ہیں، مذاکرات پر ہی یقین رکھتے ہیں۔
جیسے ہی قیادت کا متفقہ فیصلہ ہو جائے تو آج ہی مزاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی دعوت دیتی ہے تو دوسری طرف ریلی نکالنے کا کہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا فارمولا ٹکراؤ کا فارمولا ہے۔ شیریں مزاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
تحریک اںصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج ممکنہ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ دوبارہ اٹھائے گی۔
دوسری جانب عمران خان کے زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس ﴿ر﴾ وجیہہ الدین اور حامد خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ آئین میں وزیراعظم کے استعفے کی گنجائش موجود ہے۔ وزیراعظم کو کچھ عرصے کے لئے عہدے سے دستبراد ہو جانا چاہیئے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم عہدے سے دستبردار ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.