Live Updates

پانچ ہزار لوگوں کواسلام آباد لانے سے کوئی اقتدار حاصل نہیں کرسکتا،فضل الرحمان، سیاست اوراقتدار میں آنا کوئی بچوں کاکھیل نہیں،ہم ملکی آئین ،جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، عمران کوایک سال کے بعد دھاندلی یاد آگئی،دس لاکھ بے گھرقبائلیوں کی مددکرنے کی بجائے پی ٹی آئی دھرنوں میں مصروف ہیں ان قبائل کی کوئی فکر نہیں، ملک میں جوکچھ ہورہاہے بین الاقوامی سازش کے تحت ہورہاہے عمران خان کوچاہیے کہ وہ تحقیقاتی کمیشن کے رپورٹ کاانتظارکرے ۔ پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 23 اگست 2014 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست اوراقتدار میں آنا کوئی بچوں کاکھیل نہیں،پانچ ہزار لوگوں کواسلام آباد لانے سے کوئی اقتدار حاصل نہیں کرسکتا،کچھ منچلوں کاسڑکوں پر اکٹھا ہونے کوسیاسی مظاہرہ نہیں کہاجاسکاتا،ہم ملکی آئین ،جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مخالفت کریں گے ۔ہفتے کے روزپشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں جاری ڈرامہ مغربی یلفارہے ، جے یوآئی ملک کی آئین ،پارلیمنٹ اورجمہوریت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اورکسی بھی غیرجمہوری اقدام کی سخت مخالفت کریگی انکاکہنا تھا کہ کسی بھی صورت مذاکرات کوسبوتاژنہیں ہونے دیں گے، ایسے دھرنوں کی کوئی منطق نہیں، مونا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران کوایک سال کے بعد دھاندلی یاد آگئی،دس لاکھ بے گھرقبائلیوں کی مددکرنے کی بجائے پی ٹی آئی دھرنوں میں مصروف ہیں ان قبائل کی کوئی فکر نہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ منچلوں کاسڑکوں پر اکٹھا ہونے کوسیاسی مظاہرہ نہیں کہاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

فوج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فوج ایک قومی ادارہ ہے ،ہمارے اداروں میں بڑی سنجیدگی ہیں اورتحمل کامظاہرہ کررہی ہیں،مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف نے دھاندلی کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی،اوراب جب ایک سال کے بعد حکومت کامزا نہیں آیاتوناکامی چھپانے کے لئے ڈرامہ رچایاجارہاہے،موجودہ صورتحال میں ریاست کئی دنوں سے صبر وتحمل کامظاہرہ کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی تصادم کی صورت حال پیدا نہیں ہو گی، مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمیں چیلنج نہ کریں ورنہ خیبرپختونخوامیں ہماری حکومت ہوگی انکاکہناتھاکہ ملک میں جوکچھ ہورہاہے وہ بین الاقوامی سازش کے تحت ہورہاہے عمران خان کوچاہیے کہ وہ تحقیقاتی کمیشن کے رپورٹ کاانتظارکرے ۔

انہوں نے کہا کہ رات بھر محفل موسیقی اور نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے ڈانس کرکے مغربی دنیا پر واضح کیا جاراہ ہے کہ پاکستانی قوم مغربی تہذیب کی دلداہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات