یورینیم ڈی آکسائیڈ کے یونٹ کا افتتاح،ایران بہت آگے بڑھ چکا،علی اکبرصالحی، مغرب کے پاس ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں ہے،سربراہ ایرانی ایٹمی ادارہ

اتوار 24 اگست 2014 12:56

یورینیم ڈی آکسائیڈ کے یونٹ کا افتتاح،ایران بہت آگے بڑھ چکا،علی اکبرصالحی، ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) ایران کے صوبہ اصفہان کی ایٹمی تنصیبات میں یورینیم ڈی آکسائید کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ ڈی آکسائیڈ یوریینم پانچ فیصد سے کم افزودہ یورینیم سے بنائی جارہی ہے۔ ایرانی میڈیاکے مطابق حکومت کے آغاز پر یورینیم ڈی آکسائیڈ بنانے کے یونٹ کا افتتاح ہوا۔ اس یونٹ کا افتتاح ایٹمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کیا۔

(جاری ہے)

یورینیم ڈی آکسائیڈ ایٹمی بجلی گھروں کا ایندھن بنانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ مغرب کے پاس ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس قدر آگے بڑھ چکا ہے کہ بڑی ہوشیاری سے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے اور مغرب کے پاس ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے علمی اور تحقیقاتی مراکز اب گوشہ نشینی سے نکل آئے ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :