چینی لڑاکا طیارے کی چینی سمندری کنارے پر امریکی جیٹ کے سامنے خطرناک پرواز ، امریکی پریشان ،جہاز نے امریکی پی ایٹ کے پاس سے گزرتے ہوئے قلابازیاں لگائیں ، امریکی محکمہ دفاع

اتوار 24 اگست 2014 13:52

چینی لڑاکا طیارے کی چینی سمندری کنارے پر امریکی جیٹ کے سامنے خطرناک ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ایک چینی لڑاکا طیارے نے چینی سمندری کنارے پر امریکی جیٹ کے سامنے خطرناک پرواز کی ، جہاز نے امریکی پی ایٹ کے پاس سے گزرتے ہوئے قلابازیاں لگائیں۔پینٹاگون کے ترجمان ریئیر ایڈمرل جان کربے نے کہا کہ چینی طیارہ 10 میٹر کے فاصلے سے امریکی جہاز کے قریب سے گزرے۔

(جاری ہے)

چینی جہاز پی ایٹ کے اگلے حصے سے 90 درجے کے زاویے سے آکر مڑا۔

ہمارا ماننا ہے کہ وہ ہمیں اپنے ہتھیار دکھانا چاہتا تھا۔ اس کے بعد پی ایٹ کے اوپر اور ساتھ سے گزرتے ہوئے 20 فٹ کے فاصلے پر قلابازیاں لگائیں۔ واقعہ بین الاقوامی سمندری حدود میں ہینان جزیرے سے 200 کلومیٹر مشرق میں پیش آیا۔ امریکہ نے چین سے اس واقعے پر احتجاج بھی کیا ہے۔ کربے کا کہنا تھا کہ امریکی لڑاکا طیارہ معمول کی گشت پر تھا۔